Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے عوام پریشان ہوگئی۔
رات گئے لاہور،اوکاڑہ،ڈسکہ اور ملکوال سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق ،ملکوال اور گردونواح میں 16گھنٹے تک بجلی غائب رہی جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں میں 4سے 6گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی گئی۔
ترجمان پانی و بجلی کے مطابق ،گرمی،بجلی کی طلب میں اضافے،چار آئی پی پیز اور 2جینکوز کی بندش کے باعث لوڈشیڈنگ کرنا پڑی۔
ترجمان کے مطابق ،متاثرہ پلانٹس کی بحالی کے بعد صورتحال بہتر ہوگئی ہے تاہم موجودہ صورتحال کچھ دن تک جاری رہ سکتی ہے لہذا صارفین بجلی کے استعمال میں احتیاط برتیں۔