Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
واشنگٹن:امریکا میں پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پرعسکریت پسندوں کی اعانت کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
واشنگٹن میں پاکستان کے سفیرجلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کا سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ حقیقت سے بہت دور ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ وائٹ ہاوس اور امریکی قیادت کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے۔
جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ 2 جوہری پڑوسی ملکوں کے درمیان کشیدگی میں شدت آئےتاہم پاکستان اپنے دفاع کا حق اور بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
وائس آف امریکا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے جلیل عباس جیلانی کاکہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران حقانی نیٹ ورک ہو یا کوئی بھی عسکریت پسند تنظیم ان کے نیٹ ورکس کو تباہ کیا گیا ہےاور اس آپریشن میں 4ہزار سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ بھارت کا ایک فوجی پاکستان کے قبضے میں ہے اور اس سے قبل بلوچستان سے بھارت کے نیوی کے ایک اہلکار کلبھوشن کی گرفتاری پاکستان کے اندر مداخلت کے ثبوت ہیں۔
جلیل عباس نے امریکا کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔