Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:لاہور میں مال روڈ پر رات گئے ٹریفک حادثے میں 4جبکہ رائیونڈ روڈ پر کار کی درخت کو ٹکر کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔
لاہور میں گزشتہ رات بھگوان پورہ کے رہائشی 5افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد مال روڈ سے گھر جارہے تھے کہ گورنر ہاؤس کے قریب ون ویلروں کوبچاتے ہوئے ان کی کار کھمبے سے ٹکرا گئی جس سے 3افراد جاں بحق اور2شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید ایک اور شخص کے دم توڑ جانے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 4ہوگئی۔
جن میں احسن لطیف،عبدالمجید اورعبدالجبار اور فرقان شامل ہیں۔
دوسری جانب رائے ونڈ روڈ پر تیزرفتار کار درخت سے جاٹکرائی۔جس کے نتیجے میں 3افراد موقع پر جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے،جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق ،دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔