دہشتگردوں کو ختم کیا جائے مذاکرات کو نہیں،مہیش بھٹ
نئی دہلی:پاک بھارت کشیدگی پربھارتی ہدایت کارمہیش کہتے ہیں کہ دہشتگردوں کو ختم کیا جائے مذاکرات کو نہیں۔
مہیش بھٹ نے سماجی میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک تصویری خط شیئر کیا ہے۔حکومت کے نام پر لکھے گئے خط میں لکھاگیا ہے کہ حکومت چند دہشتگردوں کی وجہ سے مجھ جیسےامن کے خواہشمند لوگوں کا مستقبل داؤ پر لگارہی ہے۔
— Mahesh Bhatt (@MaheshNBhatt) October 1, 2016
حکومت دہشتگردوں کو ختم کرے مذاکرات کو نہیں۔
حسب روایت یہ ٹوئٹ سامنے آتے ہی بھارتیوں کی جانب سے مہیش بھٹ کیخلاف ایک محاذ کھل گیا ہے۔ بھارتیوں کی جانب سے مہیش بھٹ پر تنقید کے ڈونگرے برسائے جارہے ہیں۔
بہت سے لوگوں کی جانب سے جوابی طورپرحکومتی اقدامات کی مدہ سرائی میں خطوط تحریرکیے گئے ہیں۔ ان خطوط میں مودی سرکار سے پاکستان اورکشمیریوں کیخلاف یہ طرزعمل روا رکھنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
Read Comments