شرجيل ميمن کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

شائع 03 اکتوبر 2016 06:45am

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزيراطلاعات شرجيل ميمن کی درخواست ضمانت کی سماعت ان کے وکيل اویس علی شاہ کی عدم حاضری کے باعث يکم نومبرتک ملتوی کردی۔

صوبائی وزيرنے ہائی کورٹ ميں دائر اپنی اس درخواست ضمانت میں موقف اختيارکر رکھا ہے کہ وہ الزامات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں لہذا ان کی حفاظتی ضمانت منظورکی جائے۔

خیال رہے کہ شرجیل میمن و دیگر کے خلاف پانچ ارب چھيتر کروڑ روپےسے زائد کی کرپشن کا نيب ريفرنس دائرکيا جاچکا ہے۔

 ملزمان ميں سابق سیکریٹری اطلاعات ذوالفقارعلی شلوانی، انیتا بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹرانفارمیشن منصوراحمد راجپوت سميت ديگرملزمان شامل ہيں۔

ريفرنس ميں نامزد 6 ملزمان نے ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کررکھی ہے جبکہ شرجیل میمن سمیت گيارہ ملزمان کوگرفتارکيا جانا ہے۔

Read Comments