بھارت کی3 دنوں ميں تيسری بار ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزی

شائع 03 اکتوبر 2016 06:45am

 کراچی: بھارت نے افتخارآباد سيکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

 آج نیوز نے آئی ايس پی آرکے حوالے سے بتایا کہ بھارتی فوج نے افتخارآباد سيکٹر پربلااشتعال فائرنگ کی،جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب ديا۔

 دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ رات12 بجے سے صبح 4بجے تک جاری رہا۔ دفترخارجہ کے مطابق بھارت نے گزشتہ تين روزميں تيسری بارلائن آف کنٹرول پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

Read Comments