ایم کیو ایم پاکستان کی پارلیمانی ،سیاسی حیثیت تسلیم کرتے ہیں ،نواز

شائع 03 اکتوبر 2016 08:31am

اسلام آباد:آج ہونے والے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیر اعظم سمیت  مختلف سیاسی جماعت کے رہنماؤں نے شرکت کی ،جن میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار بھی شامل تھے۔

وزیراعظم نواز شریف نے  فاروق ستار سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'ایم کیو ایم پاکستان کی سیاسی اور پارلیمانی حیثیت  تسلیم کرتے ہیں'

ان کا  مزید کہنا تھا کہ آپ کو تسلیم کیا ہے اس لئےکانفرنس میں مدعو کیا۔

Read Comments