کشمیرکے معاملے پرپوری قوم متحد ہے، نواز شریف

شائع 03 اکتوبر 2016 09:40am

اسلام آباد: آج ہونے والے پارلیمانی اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرکے معاملے پرپوری قوم متحد ہے، اقوام متحدہ استصواب رائے کا اپنا وعدہ پوراکرے۔

وزیراعظم نواز شریف نےپارلیمانی جماعتوں کے اجلاس  میں کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد مسئلہ کشمیرفلیش پوائنٹ بن گیا ہے وقت آ گیا اقوام عالم مسئلہ کشمیر کے حل میں کردارادا کرے ۔

اجلاس میں مقبوضہ کشمیراورایل اوسی پرسیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری نے بریفنگ  دیتے ہوئے سرجیکل اسٹرئیک کے بھارتی دعوے کو من گھڑت قرار دیا ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کامیاب سفارتی پالیسی کے باعث بھارت بوکھلاہٹ کا شکارہے ۔

اعزازچوہدری کا کہناتھاکہ بھارتی مظالم کا سلسلہ برہان وانی کی شہادت کے بعد بڑھا ، ایل اوسی پربھارتی جارحیت مقبوضہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

 انہوں نے سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ من گھڑت اورجھوٹا قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کامیابی سفارتی کوششوں کے باعث بھارت سرکاربوکھلاہٹ کا شکارہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے پربھارت نے شوشا چھوڑاپھرخود ہی پیچھے ہٹ گیا بھارت اوٹ پٹانگ حرکتیں کررہا ہے سیکریٹری خارجہ نے کہاکہ ہماری پالیسی عدم مداخلت پر مبنی ہے لیکن جارحیت کا جواب بھرپوراندازمیں دیا جائے گا۔

Read Comments