Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
واشنگٹن:سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوری نظام موزوں نہیں، یہاں منتخب حکومتوں کی بری حکمرانی کی وجہ سے فوج کو اہم کردار ادا کرنا پڑا۔
واشنگٹن میں دا انلانٹک کے آئیڈیا فورم پر انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے جمہوری نظام موزوں نہیں، جس کی ایک بڑی وجہ جمہوری نظام میں چیک اینڈ بیلنس کا نہ ہونا ہے۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام فوج سے پیار کرتے ہیں ان سے بہت سی امیدیں بھی رکھتےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزادی سے لےکر فوج کا اہم کردار رہا ہے، کسی حد تک بلکہ بہت حد تک حکمرانوں کی ناہلی کی وجہ سے بھی یہ کردار رہا ہے،عوام فوج سے پیار کرتی ہے، ان سے توقعات رکھتی ہے، یہ سسٹم فوج کو اپنی طرف کھینچتا ہے اس لئے فوج کو مداخلت کرنی پڑتی ہے۔
واضح رہے کہ پرویز مشرف سپریم کورٹ کی اجازت سے اپنے طبی معائنے کیلئے مارچ میں ملک چھوڑ کر گئے تھے،ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے 3 سالوں کیلئے نکالا گیا ہے۔