برہان وانی کی شہادت سے مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ بن گیا، نواز شریف

شائع 03 اکتوبر 2016 02:09pm

 

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ بن گیا ہے۔اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے وزیراعظم نواز شریف نے خطاب کیا۔

اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد مسئلہ کشمیرفلیش پوائنٹ بن گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ۔بھارتی جارحیت تحریک آزادی کشمیرکو دبا نہیں سکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیرکے معاملے پرپوری قوم متحد ہے۔

اجلاس میں  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے بھی سیاسی اختلافات کے باوجود مسئلہ کشمیراوربھارتی جارحیت کے خلاف حکومت کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔اجلاس میں  انہوں نے مستقل وزیرخارجہ کی تعیناتی کا مطالبہ بھی دہرایا۔

اجلاس میں تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے بھارتی مظالم اور اورایل اوسی کی خلاف ورزی پر سیاسی جماعتوں کے یک زبان ہونے کا اعادہ کیا ، انہوں نے اقوام متحدہ میں وزیراعظم کے خطاب کی تعریف کی اور کہاکہ جارحیت کیخلاف قوم متحد ہے، سندھ طاس کی خلاف ورزی کی بھی جارحیت سمجھاجائے گا۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنہری موقع ملا ہے۔ حکومت قرارداد کے ایکشن پلان اورروڈ میپ کو واضح کرے۔متحدہ قومی موومنٹ کے فاروق ستارنے کہاکہ بھارت اگرجارحیت کرے گا تو منہ کی کھائے گا دنیا ہی نہیں بلکہ عوام کے سامنے ندامت اٹھانی پڑے گی ۔

Read Comments