Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے شکر گڑھ سیکٹر کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔
ترجمان پنجاب رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی کو سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر امجد حسین نے سیکیورٹی صورتحال اور پیشہ وارانہ امور پر بریفنگ دی۔ دورے کے دوران میجر جنرل عمر فاروق برکی نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔
ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ رینجرز جوان ملک کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور رینجرز کی جانب سے محفوظ اور پرامن پاکستان کے لئے کام جاری رہے گا۔