مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ثبوت امریکا کے حوالے

شائع 04 اکتوبر 2016 06:00am

واشنگٹن:پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور  انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ثبوت امریکا کو فراہم کردیئے۔

پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے امریکی محکمہ خارجہ میں امریکی  سفیر رچرڈ اولسن سے ملاقات کی۔

اس دوران انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے  ثبوت حوالے کئے۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ امریکا بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی رکوانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ  انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے دورے کی اجازت دی جائے اور اس ضمن میں عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔

Read Comments