Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
نئی دہلی:پاکستان نے ایک بارپھربھارت کومذاکرات کی دعوت دے دی۔
پاکستان کے ہائی کمشنرعبدالباسط بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت نے پہلی بار سیز فائر کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا ہے بارہ مولا اڑی اور دیگر واقعات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان پر الزام تراشی سے حملے روکنے میں مدد نہیں ملے گی۔
https://youtu.be/1MeLhOBNAB0
پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا سرجیکل اسٹرائیک ہوتی تو اس کا جواب دیا جاتا،پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 پاکستانی فوجی شہید ہوئے ۔