Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ بھارت کی طاقت کا گھمنڈ ٹوٹے گا اورکشمیرجلد آزاد ہوگا،جس کے نتیجے میں خطے میں امن واستحکام قائم ہوگا اورترقی کی رفتارتیزہوجائے گی ۔
اسلام آباد میں نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کے مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدرممنون حسین نے کہا کہ پاک بھارت مخالفت دونوں ملکوں کیلئے نقصان دہ ہے اس سے پورا خطہ متاثر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے بلوچستان کو سب سے زیادہ فائدہ ہو گا،اس سال کے آخر تک گوادر ڈیپ سی پورٹ فعال ہوجائےگی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک کے تمام حصوں میں بد امنی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے۔
صدرنے کہا کہ سول افسران حکومت کو ایسی پالیسیاں مرتب کرنے میں مدد کریں جن سے عوام بھی مطمئن ہو اورا ِن کا اپنا ضمیربھی انہیں ملامت نہ کرے۔