Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ جھوٹا قرار دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرنے کا مطالبہ کردیا گیا۔وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہارکیا گیا۔
اجلاس کے بعدجاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت دنیا کی توجہ ہٹانے کے بجائے مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے۔
اعلامیے میں سرجیکل اسٹرائیک کے بھارتی دعوے کو جھوٹا قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ پاکستان کے کسی ملک کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اجلاس میں آرمی چیف راحیل شریف سمیت دیگر اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی۔