اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2016 04:55pm

لیونارڈو ڈی کیپریو نے مریخ پر جانے کا اعلان کردیا

لیونارڈو ڈی کیپریو دنیا میں بحیثیت اداکار اتنا نام کما چکے ہیں کہ شاید  آپ کو لگے  وہ اس دنیا سے بیزار آگئے ہیں جب آپ کو یہ پتا چلے گا کہ انہوں نے مریخ پر جانے کا اعلان کیا ہے۔

ماحولیاتی تغیر سے متعلق صدر اوباما سے بات چیت میں انہوں نے یہ بتایا کہ وہ ایلون مسک کے ساتھ مریخ کے پہلے سفر پرجائیں گے۔

ایلون مسک جو  ٹیسلا موٹرز اور اسپیس ایکس کے سی ای او ہیں، 2025تک انسانوں کو مریخ پر لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ڈی کیپریو نے یہ اعلان صدر اوباما اور موسمیاتی سائنس دان ڈاکٹر کیتھرائن ہے ہو سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

تینوں نے موسمیاتی تغیر کے حوالے سے یہ گفتگو ڈی کیپریو کی نئی ڈاکیومنٹری فلم بی فور دی فلڈ کے پریمیئر سے پہلے کی۔

بشکریہ بزنس انسائڈر

Read Comments