کچھ لوگ اپنے میک اپ پروڈکٹس کو فریج میں رکھتے ہیں ۔ میک اپ کو فریج میں رکھنے کے پیچھے یہ وجہ ہوتی ہے کہ وہ خراب ہونے سے بچ جائے گا۔
چونکہ ہمارے ملک میں گرمی زیادہ ہوتی ہے اور لوگ میک اپ کو خراب ہونے سے بچانے کےلئے لوگ اس کو فریج میں رکھ دیتے ہیں۔
لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ فریج میں میک اپ رکھنا ٹھیک عمل ہے یا نہیں ہے؟
میک اپ تیار ہی ایسا کیا جاتا ہے کہ وہ کمرے کے درجہ حرارت پر آرام سے رکھا جا سکے اور خراب ہونے سے محفوظ رہ سکے۔ اگر آپ اپنی لپسٹک اور بلش آن وغیرہ کو گرمی سے محفوظ رکھنے کےلئے فریج میں رکھتے ہیں تو آپ بالکل غلط کرتے ہیں۔
٭ اگر آپ لوشن، موئسچرائزر وغیرہ کو گرمی سے بچانے کےلئے فریج میں رکھنا چاہتے ہیں تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ آنکھوں کی کریم کو بھی آپ فریج میں رکھ سکتے ہیں، آنکھوں کی کریم کو ٹھنڈا کرکے لگانے سے آپ کی آنکھوں کو بہت سکون ملتا ہے۔ لہذا موئسچرائزر کو آپ باآسانی فریج میں رکھ سکتے ہیں۔
٭ اس کے علاوہ آپ نیل پالش کو بھی کمرے کے درجہ حرارت پر رکھیں۔ یہ بات سچ ہے کہ فریج میں نیل پالش رکھنے سے آپ کی نیل پالش دیرتک چلتی ہے۔ لیکن فریج سے نکالنے کے بعد نیل پالش کو کمرے کے درجہ حرارت پر آنے دیں ، جب نیل پالش نارمل ہوجائے تو اس کو ناخنوں پر لگالیں۔
٭ پرفیوم کو ہمیشہ کمرے کے درجہ حرارت پر رکھیں۔ اگر پرفیوم کو ٹھنڈی جگہ پر رکھا جائے تو اس میں موجود خوشبو ختم ہوجاتی ہے۔