بیلا روس کے صدر 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2016 06:32am

اسلام آباد:بیلا روس کے صدرالیگزنڈرلوکاشینکوپاکستان کے  3روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

وزیراعظم نوازشریف نے بیلاروس کے صدرکونورخان ائیربیس پران کا خود استقبال کیا۔

 بیلا روس کے صدر کے ہمراہ اعلی سرکاری وفد بھی پاکستان آیا ہے،بیلا روس کے صدرکا 16 ماہ کے دوران یہ دوسرا دورہ ہے۔

 بیلا روس کے صدرکودورے کی دعوت  وزیراعظم نوازشریف نے دی ہے۔

الیگزینڈرلوکا شینکو دورہ پاکستان میں صدرممنون حسین،وزیراعظم نوازشریف ،اسپیکرقومی اسمبلی اوراعلی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

بیلا روس کے صدردورے میں مختلف معاہدوں پردستخط کریں گے۔

Read Comments