Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کااعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت کی میٹنگ میں پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس اور پاناما ایشو پر اسلام آباد بند کرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔
میڈیا کو بریفنگ میں عمران خان کا کہناتھاکہ کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار اور بھارت کو جواب دیئے جاچکے ہیں، اب وزیراعظم کو پاناما ایشو پر پارلیمنٹ کے پیچھے چھپنے نہیں دیا جائے گا۔
https://youtu.be/dK3ZtBmEOqM
کپتان کا کہناتھاکہ اسلام آباد بند کرنے کی حکمت عملی پر تو جمعرات کو تحریک انصاف کی مجلس عاملہ فیصلہ سازی کرے گی تاہم پانامہ پر حکومت کو 2آپشن دیئے جارہے ہیں، اپوزیشن ٹی او آرز مان کر نوازشریف اپنا احتساب کرالیں یا پھر ہٹ جائیں اور مسلم لیگ ن کسی اور کو وزیراعظم بنا دے ۔
عمران خان کا کہناتھاکہ حکومت پاناما ایشو، پاک چین اقتصادی راہداری اور نیشنل ایکشن پلان پر قوم کو تقسیم کررہی ہے، اب نوازشریف کے اقتدار کو مزید جواز نہیں دیا جاسکتا ۔