شائع 05 اکتوبر 2016 07:38am

اب بلیک ہیڈز سے پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں

صاف اور خوبصورت جلد ہر خاتون کا خواب ہوتا ہے۔ اس طرح کی جلد پانے کےلئے خواتین کئی جدوجہد کرتی رہتی ہیں اور مختلف قسم کی بیوٹی پروڈکٹس خرید کر لے آتی ہیں جوکہ بےحد مہنگی بھی ہوتی ہیں۔

اس کے علاوہ صاف و شفاف جلد پانے کےلئے خواتین مہنگے ترین فیشل بھی کرواتی ہیں۔ لیکن یہ تمام چیزیں وقتی ہوتی ہیں ، ان چیزوں سے آپ کی جلد چند دنوں کے لئے خوبصورت لگتی ہے اور تھوڑے دنوں بعد جلد کا وہی حال ہوجاتا ہے ۔

جب آپ کی جلد میں آلودگی کی وجہ سے بہت زیادہ گرد جمع ہوجاتا ہےتو اس سے جلد میں بلیک ہیڈز ہوجاتے ہیں،جس کی وجہ سے آپ کی جلد خراب لگنے لگتی ہیں اور جلد بالکل فریش نہیں لگتی۔

آج ہم آپ کو چند ایسے گھریلو ٹوٹکے بتائیں گے، جن سے آپ گھر بیٹھے بغیر کسی تکلیف کے اور آرام سے بلیک ہیڈز سے باآسانی چھٹکارہ پاسکتے ہیں۔

٭ لیموں، شہداورشوگر

ایک لیموں لیں اور اس کو بیچ میں سے کاٹ لیں۔ لیموں کے اوپری حصے پر شہد پر اچھی طرح شہد لگالیں۔ اب اس کے اوپرپسی ہوئی چینی چھڑکیں۔ اب اس لیموں کو جلد پر لگالیں اور اچھی طرح مساج کریں۔

٭ ویزلین اور پلاسٹک ریپ

اگر آپ بلیک ہیڈز نکالنا چاہتے ہیں تو اس کا صحیح وقت نہانے کے بعد کا ہے۔ کیونکہ اس وقت آپ کے پورز کھلے ہوتے ہیں اور بلیک ہیڈز باآسانی نکل آتے ہیں۔ اس کےلئے آپ کو بلیک ہیڈز پر ویزلین لگانی ہے ، جب اچھی طرح ویزلین لگالیں تو اس پر پلاسٹک لپیٹ لیں۔ اب اس کے اوپر تولیہ کو گرم کرکے رکھ لیں اور جب تک تولیہ کمرے کے درجہ حرارت پر نہیں آجاتی تب تک بلیک ہیڈز پر رکھے رہنے دیں۔

پھر ٹیشو پیپر سے بلیک ہیڈز سے متاثرہ حصے کو صاف کرلیں ،اس کے بعد اس حصے کو ٹائٹ سے پکڑ کر بلیک ہیڈز کو نکال لیں۔ اس عمل سے جلد میں موجود تمام گندگی باآسانی نکل آئے گی۔

٭ دارچینی اور دلیہ

ایک چائے کا چمچ دار چینی اور ایک چائے کا چمچ دلیہ پیس کر گرم پانی سے مکس کرلیں اور اس کا گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں۔ اب اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر لگالیں، ایک منٹ تک اسکرب کریں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

٭ دلیہ، شہد، دہی اور زیتون کا تیل

فوڈ پراسیسر  میں ¼ کپ دلیہ، 2 چائے کے چمچ دہی، 2 چائے کے چمچ شہد اور 2 چائے کے چمچ زیتون کا تیل ڈالیں اور تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں۔اب اس مکسچر کو چہرے پر لگالیں اور 1 سے 2 منٹ تک مساج کرتے رہیں۔ پھر چہرے کو نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

٭ شوگر، شہد، زیتون کا تیل اور ونیلا ایکسٹراکٹ

ایک پیالے میں ¼ کپ سفید چینی اور ¼ کپ براؤن شوگر ڈالیں۔ اب اس میں ¼ کپ زیتون کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔پھر اس میں 1 چائے کا چمچ شہد اور ½ چائے کا چمچ ونیلا ایکسٹراکٹ مکس کرلیں۔پھر اس مکسچر کو چہرے پر لگالیں اوراچھی طرح اسکرب کریں پھر  نیم گرم پانی سے چہرے کو دھولیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

Read Comments