Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ:کوئٹہ میں بس پر فائرنگ کا مقدمہ سریاب تھانے میں درج کرلیا گیا ۔
کوئٹہ میں گزشتہ روزفائرنگ سے جاں بحق خواتین کو سپرد خاک کردیا گیا ،3مقتول خواتین کی ہزارہ قبرستان جبکہ ایک کی سریاب کےقبرستان میں تدفین کردی گئی۔
مقتولین کے ورثاء کی مدعیت میں سریاب تھانے میں دہشت گردی اورقتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
دوسری جانب پولیس اور ایف سی نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 13مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی بچی اور مرد بولان میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج ہیں،جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
سی سی پی او کوئٹہ رزاق چیمہ کا کہنا ہے واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے،پولیس اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی تلاش کے لئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کررہی ہے۔