Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کی انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے سانحہ 12مئی کیس میں ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی سمیت 15 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔
عدالت میں سانحہ 12 مئی کے 4مقدمات کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان کی رپورٹ عدالت میں پیش کی ۔
تفتیشی افسرنے عدالت سے استدعا کی ملزمان روپوش ہیں تفتیش کیلئے مزید وقت دیا جائے۔
عدالت نے رپورٹ منظورکرتے ہوئے ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی سمیت 15 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔
عدالت نے تفتیشی افسرکوآئندہ سماعت پرکیس کا حتمی چالان پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔