شیریں مزاری کی خواجہ آصف کیخلاف درخواست خارج

اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2016 11:06am

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری کی ٹریکٹرٹرالی کہنے پرخواجہ آصف کیخلاف درخواست خارج کردی ۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ نے شیریں مزاری کی درخوست  پر سماعت کی۔

 جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پرہائیکورٹ مداخلت کا اختیاررکھتی ہے کیا عدالت عالیہ پارلیمانی امورمیں مداخلت کرسکتی ہے ۔

 ڈاکٹرشیریں مزاری کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اسپیکرقومی اسمبلی کودی گئی درخواست پرکچھ نہیں ہوا ، یہ معاملہ ہتک عزت کا ہے ، خواجہ آصف نے جان بوجھ کرخاتون رکن اسمبلی کی ذات پرحملہ کیا ہے ۔

 جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کی درخواست خارج کردی ۔

Read Comments