Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی :آرمی چیف راحیل شریف کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ٹین کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ جہاں انہیں لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔ جنرل راحیل شریف نے بری فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف راولپنڈی کے ٹین کور ہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال نے انکا استقبال کیا۔
آرمی چیف کو ایل او سی کی صورتحال اورفارمیشن کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جنرل راحیل شریف نے فوجیوں کے جذبے اورچوکس رہنے کے معیار کو سراہا۔
ایل او سی کی حفاظت کی ذمہ داری پاک فوج کی دسویں کور کے سپرد ہے۔