Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لندن:متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے اہم شواہد کراون پراسیکیوشن میں جمع کرادیئے گئے۔
متحدہ بانی الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس اہم مرحلے میں داخل ہوگیا،لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کراؤن پراسیکیوشن سروسز میں ٹھوس شواہد جمع کرادیے۔
الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کا آغاز جولائی دوہزار تیرہ میں کیا گیا تھا جس کے بعد دوہزار چودہ میں جون میں لندن میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے ان کی گرفتاری بھی عمل میں آئی تھی اور تاحال سے سے طویل دورانیے نو گھنٹے کی تفتیش ان سے ساوتھ واک پولیس اسٹیشن میں کی گئی تھی ۔