Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاکستان نے ایک بارپھرمقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کا فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے کا مطالبہ کردیا ۔
ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہاکہ 3 ماہ سے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت جاری ہے ، بھارتی مظالم سے اب تک 830 کشمیری بینائی سے محروم اور15 ہزارکشمیری زخمی ہوچکے ہیں۔
ترجمان نے یاسین ملک سمیت کشمیری رہنماؤں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہارکیا اورکہا کہ یاسین ملک کی غیرقانونی حراست، خرابی صحت اور انہیں طبی سہولیات نہیں فراہم کی جارہیں ، عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے کرمقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجے ۔
ترجمان نے کہا کہ سرجیکل ا سٹرائیکس اوربھارت کے غلط بیانات کا معاملہ بھارتی ہائی کمشنرکوطلب کرکے اٹھایا اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں امریکی سفیرکوبھی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا ۔
ترجمان نے کہا کہ بیلاروس کے صدرنے بھی پاکستان کے موقف تائید کرتےہوئے کشمیرکا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔