Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اٹک :آرمی چیف راحیل شریف نے اٹک کے قریب پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں کا معائنہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے فوجی اہلکاروں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقعے پر راحیل شریف کا کہنا تھا کہ روس اور پاکستان کی افواج دنیا کی بہترین فورسز میں شمار ہوتی ہیں ۔
دورے کے دوران آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاک آرمی سخت جان اور لڑاکا فوج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ مشقیں فوج کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے اہم ہیں۔