کراچی :پاکستانی ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم سانگ اف لاہورنے ایک بار پھرانٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈ جیت کر پاکستان کا نام دنیا بھر روشن کر دیا۔
پاکستانی آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے اوراینڈے شاکن کی دستاویزی فلم سانگ آف لاہور نے سلک اسکرین ایشین امریکن فلم فیسٹیول میں آڈینس ایوارڈ جیت لیا۔
اس فلم کی کہانی لاہور کے ایک کلاسیکل میوزک بینڈ پر مبنی ہے جس نے اپنے فن کو فراموش کر دیا تھا۔ فلم میں اس بینڈ کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے کہ کیسے ایک منفرد میوزک البم نے انہیں دنیا بھر میں شہرت یافتہ بنا دیا۔یہ دستاویزی فلم لندن انڈین فیسٹیول میں بھی آڈینس ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہے۔