Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نہ آنا افسوس ناک ہے،عمران خان پر تنقید ہوتی ہے تو غصہ ہم پر نکالتے ہیں،پاناما پر پیپلزپارٹی کا موقف واضح ہے۔
پارلیمنٹ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے عمران خان کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا کہا کہ نہیں معلوم عمران خان کو کون مشورے دیتا ہے،پی ٹی آئی نے اے پی سی میں شرکت کی مگر جوائنٹ سیشن کا بائیکاٹ کیا،پارلیمنٹ کا اجلاس وزیراعظم کی دعوت پر نہیں ہوتا،مسئلہ کشمیر پر اظہار یکجہتی ہے کہ عمران خان کو پارلیمنٹ آنا چاہئے تھا۔
اعتزاز احسن نے عمران خان کے بیان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کےاحتساب کیلئے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی میں اتفاق ہے،مگر جب عمران خان پر تنقید ہوتی ہے تو وہ سارا غصہ ہم پر نکال دیتے ہیں۔
اعتزاز احسن نے پیپلزپارٹی نوازشریف اور ان کے خاندان کے احتساب کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔