Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پتوکی:پتوکی لنڈاپھاٹک کے قریب مال گاڑی اوربس میں تصادم میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 27زخمی ہوگئے۔
پتوکی میں مزدوروں کوفیکٹری لے جانے والی بس کولنڈا پھاٹک کے قریب مال گاڑی نے ٹکر ماردی ،حادثے میں 3مزدور جاں بحق ہوگئے۔
لاشوں اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیاگیاجہاں زخمیوں میں 15افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ،حادثہ صبح 4بجے اس وقت ہوا،جب ڈھولن سے 30مزدوروں کورائیونڈ فیکٹری لے جانے والی بس کھلے پھاٹک سے گزر رہی تھی۔
ذرائع کے مطابق ،پھاٹک پر تعینات ریلوے ملازم سو گیا تھا،جس کے باعث ٹرین کی آمد کے وقت پھاٹک کھلا تھا،حادثے کی دوسری بڑی وجہ انجن کی ہیڈلائٹس کا بند ہونا تھا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق ،بس تقریبا ٹریک کراس کر ہی چکی تھی کہ ٹرین نے اس کے پچھلے حصے کو ٹکر ماری جس کے باعث بس گھوم کر دوبارہ ٹریک پر آگئی، ٹرین کی ٹکر کے باعث بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
دوسری جانب عوام نے ریلوے انتظامیہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے آگ لگ کر ریلوے ٹریک بند کردیا،جسے بعد ازاں بحال کردیا گیا۔
پتوکی پھاٹک پر پہلے بھی کئی حادثات ہوچکے ہیں تاہم انتظامیہ غفلت کی نیند سورہی ہے۔