خیرپور کی کیلا منڈی میں دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق

شائع 02 جنوری 2016 08:31am

خیرپور کی کیلا منڈی میں گیس لیک ہونے سے دکان میں موجود تین افراد دم گھٹنے کے باعث جاں بحق جبکہ چار افراد بے ہوش ہوگئے، جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
خیرپور کے علاقے سلیم آباد کی کیلا منڈی میں گیس لیک ہوجانے کے باعث دکان پر موجود تین افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ چار افراد بے ہوش ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال خیرپور منتقل کیا گیا جہاں پر دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، واقعہ کے بعد خیرپور انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

Read Comments