Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ:بلوچستان کے علاقے مچھ میں جعفرایکسپریس میں 2دھماکوں کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق جبکہ متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔
بلوچستان میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر وار کیا،کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کواڑانے کیلئے ٹریک پر 2 بم رکھ دیئے،مسافر ٹرین مچھ کے قریب پہنچی تو عین اس کے گزرنے کے دوران دونوں بم پھٹ گئے۔
دھماکوں سے ٹرین کی بوگی نمبر 3اور انجن کو شدید نقصان پہنچا،واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لےلیا۔
جبکہ لاشوں اور زخمیوں مچھ اور کوئٹہ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا،جاں بحق تمام افراد مرد ہیں جبکہ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے،واقعے کے چند گھنٹوں بعد ٹریک کو بحال کردیا گیا۔