اسلام آباد:پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی گئی۔
قرارداد میں مقبوضۃ کمشیر میں مظالم بند کرنے ، حریت رہنماؤں کی رہائی ،بھا رت کو مداخلت بند کرے اورگرفتاررا ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے معاملے کو عالمی سطح پراٹھا یا جائے گا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اورکشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے قرارداد مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے پیش کی ۔
قرارداد میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورظلم وتشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔
قرارداد میں کہا گیا کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اس کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خو د ارادیت دیا جائے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیرمیں قید حریت رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے۔
قرارداد میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرکواٹوٹ انگ قرار دینے کا دعوی بھی مسترد کیا گیا ۔
قرارداد میں سرجیکل سٹرائیک کا دعوی بھی پارلیمنٹ نے مسترد کرنے کے ساتھ ساتھ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پربلا اشتعال فائرنگ کی بھی شدید مذمت کی گئی ۔
قرارداد میں گرفتاررا ایجنٹ کلبھوشن یادیو کا تذکرہ کیا گیا اور کہا گیا کہ بھا رت پاکستان میں مداخلت بند کرے اور گرفتار را ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے معاملے کو عالمی سطح پراٹھا یا جائے گا۔
قرارداد میں بھارت کو مذاکرات کی پیش کش بھی کی گئی اور کہا کہ پاکستان نتیجہ خیزمذاکرات کے لیے تیارہے۔