شائع 07 اکتوبر 2016 11:09am

کیلوں کے حیرت انگیز فائدے

کیلادنیا میں  غذائیت سے بھرپور پھل مانا جاتا ہے۔  کیلے میں منرلز اور وٹامنز وافر مقدار میں شامل ہوتے ہیں جوکہ آپ کی صحت کو بہتر بنانے میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ کیلا ذائقے میں بھی بہت اچھا ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہر عمر کے لوگوں کا کیلا پسندیدہ پھل ہوتا ہے۔

کیلے کو آپ دوا کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اگر آپ روزانہ ایک کیلا کھائیں تو اس سے آپ درج ذیل  مختلف بیماریوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

٭ صبح کی سستی

٭ آنکھوں کی بینائی

٭ ذیابطیس

٭ ڈپریشن

٭ گردوں کا کینسر

.اگر آپ روزانہ ایک کیلا کھائیں تو آپ کو درج ذیل فائدے حاصل ہوسکتے ہیں

٭ روز ایک کیلا کھانے سے آپ کا نظام ہاضمہ بہتر ہوگا۔

٭ روز ایک کیلا کھانے سے آپ کا بلڈ شوگر لیول کنٹرول میں رہتا ہے۔ روز ایک کیلا کھانا شوگر کے مریضوں کےلیے بہت فائدہ مند ہےاور کیلا روز کھانے سے آپ ڈپریشن سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

٭ روزانہ ایک کیلا آپ کے جسم میں سے کیلشیم کی کمی کو پورا کرتا ہے اور آپ کی ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔

٭ اگر آپ کے اندر خون کی کمی ہے تو آپ روازنہ ایک کیلا کھایا کریں ، اس سے آپ کے جسم میں سے خون کی کمی پوری ہوجائے گی۔

٭ دن میں ایک کیلا کھانے سے آپ کا انرجی لیول بڑھتا ہے اور یہ آپ کو چاق و چوبند بناتا ہے۔

٭ روز ایک کیلا کھانے سے آپ دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

Read Comments