Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :محکمہ انسدادہشت گردی نے محرم الحرام میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنادی۔نارتھ کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے امیرالقاعدہ برصغیرکراچی سمیت کالعدم تنظیموں کے نودہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔
انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمرخطاب نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کئی روزسے ہونے والی نگرانی کے بعد گذشتہ شب سی ٹی ڈی نےنارتھ کراچی کے مکان پرچھاپہ مارا اورمقابلے کے بعد کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنےوالے نوملزمان کوگرفتارکرلیا۔
گرفتارملزمان میں امیرالقاعدہ برصغیرکراچی فیض الرحمان عرف عبداللہ ،نائب امیرالقاعدہ برصغیرکراچی مصطفیٰ عرف شہزاد،امیرکالعدم لشکرجھنگوی اورنگی ٹاون محمدسعیدعرف کالوسمیت کالعدم سپاہ صحابہ کے دودہشت گرد شامل ہیں۔
ملزمان نے انکشاف کیاکہ محرم الحرام کی مجالس اورامام بارگاہوں کوٹارگٹ کرنے کیلئے ریکی مکمل کرلی تھی۔ملزمان کے قبضے سے چار بلاک بم ،ایک خودکش جیکٹس،چاردستی بم ،نائن ایم ایم اورتیس بورکے اٹھارہ پستول بھی برآمد کرلئے گئے۔