شائع 07 اکتوبر 2016 02:21pm

ہالی وڈ فلم دی مونسٹر کا ٹریلر ریلیز

نیویارک :ہالی وڈ فلم 'دی مونسٹر'امریکی سینما گھروں میں جلد خوف اور دہشت پھیلانے آرہی ہے،فلم میں ماں اوربیٹی خطرناک قوتوں سے مقابلہ کرتی دکھائی دیں گی۔

ہالی ووڈ سپر نیچرل ہاررفلم 'دی مونسٹر' کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا،فلم کے  نئے ٹریلر میں خوف اور دہشت سے بھرپورمناظردکھائے گئے ہیں۔

فلم کا آغاز ہوتا ہے ماں اور بیٹی کے سفر سے ۔ایک سنسان سڑک پرانکی گاڑی حادثے کا شکار ہوجاتی ہے۔جہاں غیر مرئی قوتیں اورمافوق الافطرات مخلوق اپنی موجودگی کا احساس دلانے کیلئے مختلف حربے استعمال کرتی ہیں۔

فلم میں اداکارہ زوئے کیزان کے علاوہ اسکاٹ اسپیدمین اور ایلا بلین ٹائن اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔دی مونسٹر گیارہ نومبر کوسینما گھروں میں خوف پھیلائےگی۔

https://www.youtube.com/watch?v=vq70brIQP40

Read Comments