پاکستان:8 اکتوبر کے  خوفناک زلزلے کو 11 برس بیت گئے

شائع 08 اکتوبر 2016 05:48am

اسلام آباد:پاکستان اور آزاد کشمیرمیں 8 اکتوبر کے خوفناک زلزلے کو11 برس بیت گئے۔ لیکن آج بھی آزاد کشمیر میں تعمیر نو کے ڈھائی ہزار سے زائد منصوبے تاحال مکمل نہ ہو سکے۔

تفصیلات کے مطابق8 اکتوبر 2005 میں خیبرپختونخواہ اور آزاد کشمیر میں آنے والے قیامت خیز زلزلہ کے باعث شہید ہونے والوں کی گیارہویں برسی آج منائی جائے رہی ہے۔

 متاثرین زلزلہ کی برسی کے موقع پر آزاد کشمیر میں آج  عام تعطیل ہوگی دن کا آغاز شہداء کے درجات کی بلندی کشمیر کی آبادی اور پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔

 شہداء کو خرج عقیدت پیش کرنے کے لئے  دارالحکومت مظفرآباد میں آج تقریب منعقد کی گئی، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے یونیورسٹی گراؤنڈ  میں شہدا زلزلہ کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائیں ۔

اس کے علاوہ 8 بج کر 52 منٹ پر سائرن بجانے کے علاوہ 2 منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی گئی۔

واضح رہے کہ  اس دن کے حوالے سے دن بھر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا آزاد کشمیر کے زلزلے سے متاثر اضلاع مظفرآباد ،نیلم ، ہٹیاں بالا ، پونچھ ، باغ ، حویلی اور سندھوتی میں تعمیر نو کا عمل مالیاتی بحران کے باعث مکمل نہ ہو سکا ،اس کے علاوہ گذشتہ  11سال کے دوران تعمیر نو کے مطلوبہ اہداف بھی حاصل نہ کئے جا سکے۔

Read Comments