گوجرانوالہ: محرم الحرام کے دوران 64 مقامات حساس ترین قرار

شائع 08 اکتوبر 2016 09:05am

گوجرانوالہ :گوجرانوالہ میں محرم الحرام کے دوران 64 مقامات کو حساس ترین قرار دے دیا گیا۔ خفیہ کیمرے اور واک تھرو گیٹس نصب کردیئے گئے۔ انتظامیہ نے 9اور 10 محرم کی سیکیورٹی کیلئے فوج کے دستے بھی بلالئے۔

گوجرانوالہ میں محرم الحرام کے دوران 1714 مجالس کا اہتمام کیا جائے گا ،جبکہ علم ذوالجناح اور تعزیے کے 465  ماتمی جلوس برآمد ہوں گے۔

شہر بھر میں عاشورہ کے دوران  ناخوشگوار صورتحال  کے پیش نظر  پانچ ہزار پولیس اہلکار،افسران،ایلیٹ فورس کے جوان اور قومی رضا کار سیکیورٹی پر معمور ہوں گے،جبکہ 300 پولیس موبائل بھی گشت کریں گی۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ریسکیو،صحت ،سینٹیشن اور بم اسکواڈ عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی ہیں۔

Read Comments