شائع 08 اکتوبر 2016 09:47am

چہرے کو دھوتے ہوئے یہ سنگین غلطی ہرگز نہیں کریں

چہرے کو دھونے کے لیے کس درجہ حرارت کا پانی استعمال کرنا چاہیئے؟ اس بات کا جواب ہر کوئی الگ الگ دیتا ہے، جس  کی وجہ سے لوگ کافی الجھن کا شکار ہوجاتے ہیں۔

کچھ لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھونے سے آپ کی جلد بہت ٹائٹ ہوجاتی ہے جبکہ کچھ لوگوں کا یہ خیال ہوتا ہے کہ گرم پانی آپ کے چہرے کے پورز کو کھول دیتا ہے۔

لیکن ان دونوں میں سےابھی تک  کوئی بھی بات سائنسی طور پر واضح نہیں ہوسکی ہے۔

پورز کے کھلنے اور بند ہونے کے حوالے سے تمام باتیں محض خیالی ہیں ۔ یہ کہنا کہ اسٹیم لینے کے بعد اپنے چہرے پر آئسنگ کرنے سے نقصانات کے حوالے سے کوئی سائنسی وجہ سامنے نہیں آئی۔

چونکہ ہمارا چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے تو چہرے کا خیال ہمیں تھوڑا زیادہ رکھنا پڑتا ہے۔ چہرے پر شدید درجہ حرارت کی کوئی بھی چیز استعمال کرنے سے آپ کے چہرےپر موجود قدرتی آئل ختم ہوسکتا ہے اور آپ کے چہرے پر جلن ہوسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق تیز گرم پانی سے منہ دھونے کے کئی نقصانات ہوسکتے ہیں۔ اس درجہ حرارت کے پانی سے آپ کے چہرے کی خون کی شریانوں  کو نقصان پہنچاتا ہے۔جس سے کی وجہ سے آپ کی جلد پر سرخی آجاتی ہے اورآپ کو جلد پر جلن کی شکایت ہونے لگتی ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ چہرے کو ہمیشہ نیم گرم پانی سے دھونا چاہیئے کیونکہ اس درجہ حرارت کا پانی آپ کی جلد کےلیے بہترین ہوتا ہے۔ اس درجہ حرارت کے پانی سے آپ کے چہرے کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہوتا اور آپ کے جلد کا قدرتی آئل بھی موجود رہتا ہے۔

اس کے علاوہ اپنے چہرے پر غیر معیاری میک اپ اور بیوٹی پروڈکٹس استعمال کرنے سے بھی گریز کریں کیونکہ اس قسم کی چیزوں سے بھی آپ کو چہرے پر جلن کی شکایت ہوسکتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

Read Comments