Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کراچی کے نو منتخب مئیر وسیم اخترکیخلاف تین مقدمات میں درخواست ضمانت کی فوری سماعت کی استدعا منظورکرلی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے وسیم اخترکے خلاف اشتعال انگیزتقاریرمیں سہولت کاری کےتین مقدمات میں درخواست ضمانت کی فوری سماعت کی استدعا منظورکرلی۔
جبکہ عدالت نے 10 اکتوبرکودرخواست ضمانت پردلائل دینے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ وسیم اخترکیخلاف ملیر،بریگیڈ اور سچل تھانوں میں بانی ایم کیوایم کی اشتعال انگیزتقاریرمیں سہولت کاری کے الزام میں مقدمات درج ہیں۔
ادھرسندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن کی عبوری ضمانت کی درخواست پرعدالت نے انہیں ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کاحکم دے دیا۔
خیال رہے کہ خواجہ اظہاراس مقدمے میں سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرچکے ہیں ۔