Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کرلئے گئے ہیں۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کراچی میں مجموعی طور پر چارہزارسے زائد اہلکارجبکہ12 ایس ایس پیزجلوسوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پرتعینات ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ8، 9اور10 محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی پر12ایس ایس پی،28 ڈی ایس پیزسمیت چارہزار331افسران واہلکارتعینات ہوں گے۔
نشترپارک میں دو ایس ایس پیزجبکہ چھ ڈی ایس پیزسمیت210 افسران اوراہلکارسیکیورٹی ڈیوٹی پرمامورکئے جائیں گے۔
تعزیئے کے جلوسوں کے دوران ایک ایس ایس پی اوردو ڈی ایس پیز تعینات کئے جائیں گے جبکہ سی سی ٹی وی کنٹرول روم میں دوڈی ایس پیزتعینات ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ داخلی راستوں پر12 ڈی ایس پیزسمیت296 اہلکارڈیوٹی انجام دیں گے جبکہ فزیکل سرچنگ کے لئے تین ایس ایس پیزسمیت215 اہلکارتعینات ہوں گے۔