Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
چین کی جانب سے تین ارب ترینسٹھ کروڑ روپے کی چوتھی قسط کے اجراء کے بعد لاہور اورنج لائین میٹرو ٹرین منصوبے پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی ہے۔
چودہ اگست 2017 کو وزیراعظم ٹرین سروس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔
تفصیلات کے 27.1 کلو میٹر طویل لاہور اورنج لائین ٹرین منصوبے کا تقریبا 48ً فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔ جس کیلئے چین اب تک مجموعی طور پر 44 کروڑ ڈالر فراہم کر چکا ہے۔
منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے ٹرین کے 12 اسٹیشنوں بشمول ایک زیر زمین اسٹیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر امید ہیں کہ سپریم کورٹ کی جانب سے منصوبے کے راستے میں آنے والی 11 تاریخی عمارتوں کے قریب تعمیراتی کام شروع کرنے کی جلد اجازت دے دی جائے گی۔