عمران خان کو اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنی چاہئے، اسپیکر قومی اسمبلی

شائع 08 اکتوبر 2016 12:03pm

 

لاہور: اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے عمران خان کو اپنے فیصلوں پرنظر ثانی کا مشورہ دے دیا۔  

ان کا کہنا ہے کہ  وہ بچے نہیں ، سمجھ دار ہیں۔ مخالفین ملک سے بیرونی سرمایہ کاری بھگانے کی کوشش میں ہیں۔

لاہور میں کوئین میری کالج کے نئے بلاک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان بالغ اورسمجھ دار ہیں بچے نہیں کہ انہیں کوئی بات سمجھانا پڑے انہیں اپنے فیصلوں پر خود نظر ثانی کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا  کہ مخالفین کی بیرونی سرمایہ کاری بھگانے کی کوشش ناکام  ہوگی۔ تیس اکتوبر کو اسلام آباد بند نہیں ہوگا۔

وزیراعظم نااہلی سے متعلق ریفرنس پر بات کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ 8 ریفرنسز موصول ہوئےہیں،  جن پر  سوالات کومقررہ وقت پر  الیکشن کمیشن بھیج دیا گیا تھا ،ایک چینل کی غلط رپورٹنگ نےابہام پیدا کررکھا ہے۔

مسئلہ کشمیر پر ہونے والے اجلاس سے متعلق سردار ایاز صادق نے کہا کہ اراکین کو ایشو سے متعلق بحث کرنے کے لیے بار بار ٹوکا تو جاتا ہے مگر کسی کی زبان کو روکا نہیں جاسکتا۔

Read Comments