عزیزآباد اسلحہ برآمدگی، تحقیقات جاری ہیں، مراد علی شاہ

شائع 08 اکتوبر 2016 03:12pm

کراچی :وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ عزیزآباد میں جس گھرسے اسلحہ ملا ہے اس کے قریب جس سیاسی جماعت کا دفترہے شک اسی پرجائے گا۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عزیزآباد سے ملنے والے اسلحے کی تحقیقات جاری ہیں۔اسلحے والے مکان کے قریب جس سیاسی جماعت کا دفترہے شک اسی پرجائے گا۔

وزیراعلی سندھ نے کپتان کوبھی آڑے ہاتھوں لیا،ان کاکہنا تھا کہ عمران خان کوجوسیاست کرنی وہ کریں ہم کام کرنے آئے ہیں اپنا کام کریں گے۔

نیب کی سندھ میں مداخلت پرمرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ میری پارٹی کرپشن کے خلاف ہے،نیب اپنا کام کرے میں اپنا کام کرتارہوں گا۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم قائد سے متعلق بلاول بھٹونے سوچ سمجھ کربیان دیا ہوگا،ایم کیو ایم استعفی دے یا نہ دے میں اپنا کام جاری رکھوں گا۔

Read Comments