Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کراچی کی انسداددہشت گردی عدالت نے بغاوت، دہشت گردی اور میڈیا ہاؤس پر حملے کے الزام میں رکن رابطہ کمیٹی گلفراز خٹک کو سات روزہ عدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خٹک کو کراچی میں انسداد دہشت گردی کے منتظم جج کے روبرو پیش کیا گیا۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم گلفرازخٹک نے بانی ایم کیوایم کی پاکستان مخالف تقریرکی تائید کی اور گلفراز خٹک نے ان کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی بھی کی۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن سمیت دیگر کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
عدالت نے گلفرازخٹک کوعدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا،ملزم کو گزشتہ روز انسداددہشت گردی کی عدالت کے باہرسے گرفتارکیا گیا تھا۔