Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لندن:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 30اکتوبر کو عوام کو تھوڑی تکلیف ضرور ہوگی،لیکن چوروں اور لٹیروں سے جان چھڑوانے کے لیے عوام یہ مشکل برداشت کرلیں گے۔
لندن میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 30 اکتوبر کو بتائیں گے کہ عوام کی طاقت کیا ہوتی ہے، 30اکتوبرکا دن 30ستمبرسے بھی بڑا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹا شخص جھونپڑی کا تنکا نہیں دے سکتا وہ بجلی کیا دےگا،30اکتوبر کو لوٹ مار کرنے والوں کی قبر کھودیں گے۔
ڈاکٹرطاہرالقادری کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ الطاف حسین نے جس ایم کیوایم کو مستعفی ہونے کو کہا وہ ان کے خلاف اسمبلی میں قرارداد لے آئی ہے آرٹیکل 6کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ کچھ دن میں پتہ لگ جائے گا کہ اصل ایم کیوایم کون سی ہے۔