کراچی:ڈبل سواری کی خلاف ورزی، گرفتار20افراد کی ضمانت منظور

اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2016 10:24am

کراچی:کراچی کی مقامی عدالت نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی کی خلاف ورزی کرنے پرگرفتار 20 افراد کی ضمانت منظورکرلی۔

مقامی عدالت میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی کی خلاف ورزی پرکلفٹن ،ڈیفنس اوربوٹ بیسن سے گرفتار42 افرادکوپیش کیاگیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس سے استفسارکیا کہ دفعہ 144 اور188کے تحت ایف آئی آرکیسے درج کی جارہی ہے۔

 عدالت نے 20 افراد کی سیکشن 63 کے تحت 5،5 ہزارروپے کے عوض ضمانت منظورکرلی۔

Read Comments