Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول حاجی پیر سیکٹر کا دورہ کر کے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر سیکٹر میں اگلے محازوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات فوجی جوانوں سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے سربراہ کو مقامی فارمیشن کمانڈر نے یونٹس اور فارمیشن کی آپریشنل تیاری پرتفصیلی بریفنگ دی ۔
اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجی جوانوں کے بلند حوصلے، مستعدی سے فرائض کی ادائیگی اور آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، اس سے پہلے حاجی پیر سیکٹر پہنچنے پرکور کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا استقبال کیا۔