Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی کے علاقے گزری میں گزشتہ شب ہونے والا پولیس مقابلہ مشکوک نکلا، مقتول زکریا جنجوعہ کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ بیٹا ملائیشیا سے واپس آیا تھا اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے گیا، پولیس نے پکڑ کر ماردیا،وزیرداخلہ سندھ نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔کراچی کے علاقے گزری میں گزشتہ روزمبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت پر کئی سوالات اٹھ گئے ہیں۔ مقتول نواجوان کے والد یحیٰ جنجوعہ کا کہنا ہے زکریا جنجوعہ سات روز قبل ملائیشیا سے واپس آیا تھا اوروہ رقم نکلوانے گھر سے اے ٹی ایم کارڈ لیکر گیا تھا،گزری پولیس نے لیاری کے بے گناہ نوجوان کو جعلی مقابلے میں ماردیا۔ آج نیوزکو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق زکریا جنجوعہ کے پاس ملائیشیا کا ویزہ ہے۔ دوسری جانب پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزم کو رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر فائرنگ کی گئی،ملزم کے پاس سے لوٹا ہوا موبائل اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم کے ایک ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ملزمان اسلم نامی شخص کو لوٹ کر فرار ہورہے تھے۔ مقابلے زخمی ملزم کی شناخت غلام آزاد کے نام سے ہوئی جوپولیس حراست میں ہے۔ پولیس نے متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔وزیر داخلہ نے گزری مقابلے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے پولیس چیف کراچی مشتاق مہرسے واقعے کی تفصیلات طلب کرلی ہے۔ وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال کا کہنا ہے انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے۔
کراچی کے علاقے گزری میں گزشتہ شب ہونے والا پولیس مقابلہ مشکوک نکلا، مقتول زکریا جنجوعہ کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ بیٹا ملائیشیا سے واپس آیا تھا اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے گیا، پولیس نے پکڑ کر ماردیا،وزیرداخلہ سندھ نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
کراچی کے علاقے گزری میں گزشتہ روزمبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت پر کئی سوالات اٹھ گئے ہیں۔ مقتول نواجوان کے والد یحیٰ جنجوعہ کا کہنا ہے زکریا جنجوعہ سات روز قبل ملائیشیا سے واپس آیا تھا اوروہ رقم نکلوانے گھر سے اے ٹی ایم کارڈ لیکر گیا تھا،گزری پولیس نے لیاری کے بے گناہ نوجوان کو جعلی مقابلے میں ماردیا۔ آج نیوزکو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق زکریا جنجوعہ کے پاس ملائیشیا کا ویزہ ہے۔
دوسری جانب پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزم کو رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر فائرنگ کی گئی،ملزم کے پاس سے لوٹا ہوا موبائل اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم کے ایک ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ملزمان اسلم نامی شخص کو لوٹ کر فرار ہورہے تھے۔ مقابلے زخمی ملزم کی شناخت غلام آزاد کے نام سے ہوئی جوپولیس حراست میں ہے۔ پولیس نے متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
وزیر داخلہ نے گزری مقابلے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے پولیس چیف کراچی مشتاق مہرسے واقعے کی تفصیلات طلب کرلی ہے۔ وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال کا کہنا ہے انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے۔