ذہانت انسان کو خدا کی طرف سے دیا گیا انمول تحفہ ہے،یہ ذہانت ہی ہے جس کی بدولت انسانوں کو فائدہ پہنچانے والی ایجادات ہوئیں ،تاہم کچھ لوگ ذہین ہوتے ہیں لیکن اپنے آپ کو چھپا کر رکھتے ہیں ،جبکہ دنیا میں چند لوگ ایسے بھی ہیں جو جانتے ہیں نہیں کہ وہ ذہین ہیں۔
یہاں چند علامات ظاہر کی جارہی ہیں جو آپ کویہ سمجھنے میں مدد کریں گی کہ آپ غیر معمولی طور پر ذہین ہیں یا نہیں ۔
٭رات دیر تک جاگنا
جن لوگوں کا آئی کیو تیز ہوتا ہے وہ رات دیر تک جاگتے اور کام کرتے ہیں،جب ذہین افراد کے دوست سو رہے ہوتے ہیں وہ لوگ کمپیوٹر پر اہم امور سر انجام دینے میں مصروف ہوتے ہیں۔
٭خاموشی
خاموش اور کم گو انسانوں کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہےکہ وہ بہت شرمیلے ہوتے ہیں اور کوئی بھی کام کرنے سے گھبراتے ہیں،لیکن یہ سچ نہیں ہے۔
ذہین افرادکو بولنے سے پہلے سوچنے کیلئے تھوڑا وقت درکار ہوتا ہے،اس کے علاوہ وہ کسی بھی بات پر فوراً ردعمل ظاہر نہیں کرتے،ذہین لوگ فضول گوئی کی بجائے خاموش رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
٭بہتر کام کرنے کی کوشش
ذہین افرادکوشش کرتے ہیں کہ اپنا ہر کام مکمل اور پہلے سے بہتر کرنے کی کوشش کریں،لہٰذا آپ جب بھی ان سے ملاقات کرتے ہیں ان کے اندر ایک نئی بہتری دیکھتے ہیں ،ایسے لوگ ہمیشہ پہلے کی نسبت مختلف نظر آتے ہیں ۔
٭میل جول
ذہانت کے حامل لوگ دوستوں کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرتے ہیں ،وہ کوشش کرتے ہیں کہ ان کے قریب ایسے لوگ موجود ہوں جو ان کی طرح اسمارٹ ہوں۔
اگر آپ میں یہ تمام خصوصیات موجود ہیں تو آپ کا شمار بھی ذہین افراد میں ہوتا ہے۔
lifehack.org:بشکریہ